ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، تحقیق


سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجبوری اور ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محققین نے 30 سالوں میں دس ہزار مرد حضرات کی صحت اور موت کے اعداد و شمار کا مطالعہ کیا ہے۔

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی سے ناخوش رہنا ، یا شادی کو برا سمجھنا مردوں کو دماغی بیماری جیسے فالج اور شریانوں کے بند ہونے سے اسی طرح موت کی طرف لے جاتا ہے جیسے تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمی کی کمی جس کی تعداد 69 فیصد ہے۔

ایک دلہن کو لینے دو دلہے  باراتیوں سمیت پہنچ گئے

مطالعے کے مصنفین کا کہنا ہے کہ مردوں کی صحت کو بہتر بنانے اور طویل عمر تک ان کی مدد کرنے کے لئے میرج تھراپی کو فروغ دینا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں