پاکستان سپرلیگ کے27ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو7رنز سے شکست دے دی ہے۔
لاہورقلندرز کی ٹیم کراچی کنکز کے 177 رنز کے ہدف کے جواب میں 169 رنز ہی بناسکی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز کے نوجوان اسپنر نوراحمد نے شانداربالنگ کا مظاہرہ کیا اور4اوورز میں14 رنز دے کر لاہور قلندرز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بہترین کارکردگی پر نوراحمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پشاور زلمی کی شاندار کوشش ناکام: اسلام آباد یونائیٹڈ 15 رنز سے کامیاب
کراچی کنگز کےبابراعظم نےایک نصف سنچری بنائی۔ انہوں نےلاہور قلندر کے خلاف44 گیندوں پرچون رنز بنائے جس میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔ مارٹن گپٹل نے بھی43رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے تین چھکے اور دو چوکے لگائے۔
کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللّٰہ زادران، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس پر مشتمل ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، جیمز فوکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔