جنوبی افریقہ، شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

جنوبی افریقہ، شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں شہریوں نے کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو ہیرا سمجھ کر ہزاروں لوگ اس علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

پتھر ایک ہزار 100 پاکستانی روپے سے ساڑھے 3 ہزار روپے تک فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ حکام کی جانب سے تاحال ان پتھروں کے ہیرا ہونے تصدیق نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ جلد ماہرین کی ایک ٹیم وہاں پہنچے گی اور پتھروں کی جانچ کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی رپورٹ جاری کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دوران نکاح دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر درگت بن گئی

پتھر لے جانے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران ملنے والے پتھر ان کی زندگیوں کو بدل دیں گے۔ ہمارے علاقے میں بہت غربت ہے اور یہاں کے لوگوں کے پاس کوئی مناسب ملازمت بھی نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ کورونا کو پھیلانے کا سبب بنیں گے۔


متعلقہ خبریں