ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو110رنز سے شکست دے دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں73 پر ڈھیر ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل6 سے باہر ہوگئی ہے اور اب ٹائٹل کی دوڑ میں5 ٹیمیں ہیں۔
شان مسعود نے ملتان سلطان کی جانب سے42 گیندوں پر4چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جانسن چارلز 47 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد دو جب کہ نواز، ظاہر خان اور حسن خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
Quetta Gladiators have won the Toss and opted to bowl first against Multan Sultans.
A loss for Gladiators will knock them out from the race of playoffs!
Here’s how the teams line up for this clash:#QGvMS | #PSL6 | #MSvQG pic.twitter.com/GThZRKBEYm
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) June 16, 2021
واضح رہے کہ اس میچ میں شکست سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 سے پلے آف راونڈ سے باہر ہو جائے گی۔