چوتھا ٹی20: پاک انگلینڈ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے ٹی ٹوئنٹی کا کھیل بارش کے باعث  روک دیا گیا ہے۔

لارڈز کے میدان میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی آدھی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 86 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بارش کے آنے سے قبل پاکستان نے 5 وکٹوں پر 91 رنز بنالیے تھے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 59 رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں 65 کے مجموعے پر عادل رشید نے کلین بولڈ کیا۔ رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

سیریز میں ہوم ٹیم کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ پر عثمان خان اور نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

ہوم ٹیم نے بھی ایک تبدیلی کی ہے جہاں ریس ٹوپلے کی جگہ پر اپنے فرنٹ لائن بولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان جوش بٹلر، فل سالٹ، ول جیکس، جانی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ وکٹ پر کچھ گھاس نظر آرہی ہے اور موسم بھی آبر آلود ہے، لہٰذا انکی ٹیم ہدف کے تعاقب پر جائے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔


متعلقہ خبریں