ایلن مسک نے اپنا آخری گھر بیچنے کا اعلان کر دیا

ملازمت دینے سے قبل ایلون ماسک کا مقبول ترین سوال

الیکٹرک کاریں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی و دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلن مسک نے اپنا آخری گھر بیچنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایلن مسک نے اپنے نام کی تمام جائیدادیں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ایلن مسک نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم بے ایئریا مینشن کو 37.5 ملین ڈالر یعنی 5 ارب روپے سے زائد میں فروخت کرنے کے لیے اشتہار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کا یہ گھر نجی تقریبات کے لیے بطور کرائے پر استعمال کیا جاتا تھا۔

بٹ کوائن ماحولیات کیلئے کیوں نقصان دہ ہے؟ ایلن مسک نے بتا دیا

ایلن مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس گھر کو کوئی بڑا خاندان خریدے گا۔ یہ میرے لیے ایک خاص جگہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلن مسک اس وقت ٹیکسس کے علاقے بوقا چیکا میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں جس کا ماہانہ کرایا 50 ہزار ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایلن مسک 17 ارب روپے سے زائد کے 13 اثاثے اور جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں اپنے تمام اثاثے فروخت کر رہا ہوں، اور اپنے نام کوئی گھر نہیں رکھوں گا۔

ایک پروگرام میں اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جائیداد سے متعلق میرے پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے میں یہ اقدام اٹھا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے تھے کہ تمھارے پاس بہت جائیدایں ہیں، اب میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے نام پر کچھ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں