دنیا میں سب سے لمبی پلکوں کا نیا ریکارڈ


چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سب سے لمبی پلکیں رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو جیانزیا نامی خاتون کی پلکوں کی لمبائی 8 انچ ہے جو 2016 میں 4.88 انچ تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز بھی یوجیانز کی لمبی پلکوں کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔ جیانزیا کا ماننا ہے کہ یہ پلکیں اس کو بدھا کی جانب سے دیا گیا ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 2015 میں نوٹس کیا کہ میری پلکیں بڑھ رہی ہیں جس کے بعد یہ آہستہ آہستہ بڑھتی ہی چلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ معلوم کرنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس بھی گئی کہ میری پلکیں عام لوگوں کی طرح کیوں نہیں ہیں؟

یو جیانز نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کسی بھر فرد کی ایسی پلکیں نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پلکوں سے متعلق سائنسی ثبوت پر ریسرچ کرتی رہتی ہوں تاہم مجھے اس سے متعلق کچھ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے چند سال قبل 480 دن پہاڑوں پر گزارے تھے شائد اس وجہ سے بدھا نے مجھے یہ لمبی پلکیں تحفے میں دی ہیں۔


متعلقہ خبریں