طارق ملک دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

طارق ملک دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو ایک بار پھر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک، جنہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔

طارق ملک 2013 کے عام انتخابات کے وقت  ادارے نادرا کے چیئرمین تھے۔ انتخابات کے بعد جب دھاندلی کا شور اُٹھا اور نادراکی خدمات لینے کی بات کی گئی تو حکومت اور نادرا کے چیئرمین کے مابین معاملات خراب ہوتے چلے گئے، جس کے بعد طارق ملک کو استعفیٰ دینا پڑا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں طارق ملک کو نئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں۔ حکومت نے 60 سے زائد اروں کے سربراہ تعینات کیے

فوادچودھری نے کہا کہ  کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا تدارک کیا جائے۔ اسلام فوبیا مغرب میں سرایت کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا کراچی نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بنائے، شیخ رشید

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینا چاہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر ن لیگ کی مخالفت باعث تشویش ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق پر پیپلز پارٹی کے جواب کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے۔ رواں ہفتے الیکشن کمیشن کوایوی ایم کاڈیمو سٹریشن کرائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ احساس پروگرام دنیا کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے  ٹیلی فون انڈسٹری کوایم آر ٹی سی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پی سی بی اسپورٹس کا بھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مسترد کردیا۔

فوادچودھری نے کہا کہ کابینہ نے قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کی اجازت دے دی  ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دکھاسکیں گے۔
ریلوے کے نظام کو بہتر کیا جانا انتہائی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں