ٹرین حادثہ: 72 سے زائد زخمی، 6 کی حالت نازک ہے، ڈپٹی کمشنر

ٹرین حادثہ: 72 سے زائد زخمی، 6 کی حالت نازک ہے، ڈپٹی کمشنر

رحیم یارخان: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کے 72 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

گھوٹکی: ٹرینوں میں تصادم، 40 افراد جاں بحق ،100 سے زائد زخمی

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ انتہائی نگہداشت کے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال صادق آباد سے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس وقت شیخ زید اسپتال میں 37 اور ٹی ایچ کیو اسپتال صادق آباد میں 2 زخمی زیر علاج ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4o افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق تصادم اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ متعدد مسافروں کو ٹرین کی بوگیاں کاٹ کر نکالا گیا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے کہ کسی دبے ہوئے مسافر کو نقصان نہ پہنچے۔

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ ملت ایکسپریس کی متعدد بوگیاں ڈہرکی کے قریب ٹریک سے اتر گئی تھیں کہ کچھ دیر بعد مخالف سمت سے آنے والی سر سید ایکسپریس ان ہی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

ہم نیوز نے انچارج انفارمیشن ڈیسک ریلوے کے حوالے سے بتایا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں کل 1269 مسافر سوار تھے جن میں 765 ملت ایکسپریس کے مسافر تھے جب کہ 504 سرسید ایکسپریس میں سوار تھے۔

ٹرین کے بڑے حادثات سندھ میں کیوں ہوتے ہیں؟

ٹرینوں کے درمیان ہونے والے حوفناک تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں