ایم کیو ایم نے حکومت کو بجٹ کی حمایت کرنیکی یقین دہانی کرادی

ایم کیو ایم نے حکومت کو بجٹ کی حمایت کرنیکی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) نے حکومت کو وفاقی بجٹ میں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے یہ یقین دہانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کرائی۔

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جب کہ دیگر اراکین میں عامر خان، وفاقی وزیرسید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل ، ترقیاتی ضروریات اور بجٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی و حیدر آباد کی ضروریات و مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل کا ادراک رکھتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

ایم کیو ایم وفد اور گورنر سندھ ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔


متعلقہ خبریں