اسرائیل: بائیں بازو کو حکومت سازی سے روکیں، نیتن یاہو کی اپیل

اسرائیل: بائیں بازو کو حکومت سازی سے روکیں، نیتن یاہو کی اپیل

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے دائیں بازو کی جماعت کے اراکین سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن اتحاد کو حکومت بنانے سے روکیں۔

اسرائیل: نیتن یاہو کا اقتدار ختم؟ اپوزیشن مخلوط حکومت کے قیام پر متفق

اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد کے مخلوط حکومت کی تشکیل پر متفق ہونے کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ سیاسی اتحاد خطرناک ہے۔

اسرائیل کی حزب اختلاف کی 8 جماعتیں بدھ کے دن نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے پر متفق ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی اتحاد میں شامل جماعتیں پارلیمانی ووٹ حاصل کریں جو آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ہمارا ہدف اسرائیل میں مخلوط حکومت کا قیام ہے، یائیر لبید

وزیراعظم نیتن یاہو نے اس سے قبل بھی نئی مخلوط حکومت کو صدی کا فراڈ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ریاست اسرائیل اور عوام دونوں کے لیے خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں