سعودی عرب: نیک خواہشات پر مبنی تحریروں کا نیا ریکارڈ قائم

سعودی عرب: نیک خواہشات پر مبنی تحریروں کا نیا ریکارڈ قائم

سعودی عرب میں 9 ہزار 6 سو 10 افراد نے نیک خواہشات پر مبنی تحریریں لکھ کر گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقامی شاپنگ مال میں نیک خواہشات پر مبنی تحریروں سے لکھے کارڈز کو دیوار سے چسپاں کیا گیا ان نیک خواہشات پر مبنی تحریروں کو نو ہزار چھ سو دس افراد نے لکھا اور شاپنگ مال میں مخصوص حصے پر چسپاں کیا۔

مزید پڑھیں: نو سالہ پاکستانی طالبہ کا کیمسٹری میں نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

اپنی نوعیت کے اس انوکھے انداز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے درج کیا ہے جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ بننے کی خوشی اپنی جگہ پر مگر اسکے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نیک خواہشات بیان کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کو معمول بنانے سے معاشرے میں مثبت پہلو کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں