پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا


پاکستان، چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج بیجنگ میں ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلاء کے بعد امن کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

پاکستان، چین، روس اور ایران کا افغانستان میں قیام امن سے متعلق ورچوئل اجلاس

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا یہ چوتھا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

ویڈیو لنک کے زریعے ہونے والے اجلاس میں افغان امن عمل، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے  چین اور روس کے ساتھ مل کر افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ کا باعث نہ بنے۔

چاروں ممالک نے افغان حکومت پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور دے رہے ہیں ۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم افغان بشمول حکومت اور طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دہشت گرد گروہ اور افراد کسی دوسرے ملک کی سلامتی کو خطرہ بنانے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کریں۔


متعلقہ خبریں