علما کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کیلئے مؤثر آواز بلندکریں گے

علما کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کیلئے مؤثر آواز بلندکریں گے

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے صدرمملکت عارف علوی کی صدارت میں علما ومشائخ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ علما کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کے لیے مؤثر آواز بلند کریں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق  علما کی جانب سے 4 جون کو جمعہ کے خطبہ میں کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے خصوصی تلقین کی جائے گی۔ علما اعلانات کا یہ سلسلہ آئندہ کے خطبات میں بھی جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقا ت میں کورونا ویکسین پر بات چیت کی گئی۔  کورونا رجسٹرڈ ویکسینز کے اجزا ترکیبی پرعلما و مشائخ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ علما ومشائخ بھی صحت کے ماہرین کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے مقابلے میں پاکستان نے بہت کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا تھا کہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے۔ عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں