ترکی نے پاکستانیوں کیلئے 14دن کے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دیدی

ترکی نے پاکستانیوں کیلئے 14دن کے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دیدی

ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے 14 دن کے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دے دی۔  پابندی پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انقرہ میں ترک حکام نے پابندی کا اعلان یکم جون کو کیا تھا تاہم ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد ترک حکام نے یکم جون کو پہنچنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ سے چھوٹ دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استبول ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد گزشتہ روز پہنچنے والے مسافروں کو ترکی میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی سفارتی عملے میں کورونا کی تصدیق، قرنطینہ منتقل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقانقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور استنبول میں قونصل جنرل پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔ قونصلیٹ جنرل کی ایک ٹیم بھی پاکستانی شہریوں کو  مدد فراہم کرنے کے لئے استنبول ائیرپورٹ پر موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں پر چودہ دن کی قرنطینہ کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر یکم جون  سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں