خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا


ایران کے سب سے بڑے بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بیس گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود ڈوبنے سے نہ بچایا جا سکا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عملے کےارکان کوبا حفاظت بچالیا گیا ہے، بحری امدادی جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب تربیتی مشن پر تھا۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔

امدادی جہاز “خارگ” کو بچانے کی ہر کوشش کی گئی لیکن بچایا نہ جا سکا۔ اس بحری جہاز کا نام اس جزیرے کے نام سے منسوب ہے جو ایران کے لئے تیل کے اہم ٹرمینل کا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی بحری جہاز کواسرائیل نے نشانہ بنایا: امریکی عہدیدار کی تصدیق

رپورٹس کے مطابق آگ رات دو بجے کے بعد بندر گاہ جسک کے پاس لگی، جسے فائر فائٹرز نے بجھانے کی پوری کوشش کی، جہاز آبنائے ہرمز کے قریب خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق سے790 میل موجود تھا۔

ایران کے جہاز کو آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں جہاز سے دھویں کے بادلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب سے وابستہ ایرانی بحری جہاز پر حملہ

خارگ ایرانی بحریہ کے چند جہازوں میں سے ایک ہے جو سمندر میں موجود دوسرے بحری جہازوں کو مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور بھاری کارگو اٹھانے کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے لئے لانچ پوائنٹ کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

برطانیہ میں تیار کردہ جہاز1977 میں لانچ کیا گیا تھا اور 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد 1984 میں طویل مزاکرات کے بعد ایرانی بحریہ کا حصہ بنا تھا۔


متعلقہ خبریں