وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائ میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2021
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع
انہوں نے کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح چارفیصد سے بھی کم ہو گئی ہے