اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔
Strongly condemn terrorist attacks against our soldiers in Balochistan last night, martyring 4 soldiers & injuring 8. My prayers & condolences go to the martyrs families. We will continue our fight ag these terrorists & will not allow them to sabotage peace & dev in Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 1, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان حملے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 سے 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 سے 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی پر2حملے،4اہلکارشہید8زخمی
فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔