پانی کا شارٹ فال کم ہوگیا، صوبوں کو اضافی پانی ملنا شروع

پانی کا شارٹ فال کم ہوگیا، صوبوں کو اضافی پانی ملنا شروع

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 24 فی صد بڑھ گئی ہے، صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبوں کے حصے میں اضافہ کر دیا۔

ترجمان ارسا کے مطابق ملک میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اتھارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  28 مئی کو ملک کے آبی ذخائر میں  پانی کی آمد 1 لاکھ 72 ہزار کیوسک تھی جو کہ بڑھ کر 31 مئی کو 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہوگئی۔

خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ہوگا، ارسا

ارسا نے پانی کی دستیابی کے جائزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ پنجاب کے حصے کو 83 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ پنجاب کے حصے میں 18ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ارسا اعلامیے کے مطابق سندھ کا حصہ 74000 ہزار سے بڑھا کر 109000ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ سندھ کے حصے میں 35000 ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ارسا اعلامیے کے مطابق پانی کی کمی 32 فی صد سے کم ہو کر 18 فی صد رہ گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر پانی کے اتار چڑھاوَ کو دیکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے ارسا نے بتایا تھا کہ اسکردو اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے سے برف پگھلنے کا عمل سست ہے اور صوبوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں