اسرائیلی وزیر اعظم کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا


تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کسی بھی وقت اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملنے والی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔

دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نے حزب اختلاف کی حمایت کر دی جس کے بعد جلد نیتن یاہو اپنے اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں۔

کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو اب اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہے جس کے بعد اب دو چار روز میں نیتن یاہو اپنے 12 سالہ دور اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی حکومت کے خاتمے کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کو برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری حکومت کے خاتمے کے لیے ایک حکومتی اتحاد بننے جا رہا ہے لیکن اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اس سے قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے لیے وہ ایک خفیہ حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں