پنجاب:ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کی ویکسی نیشن شروع


لاہور: پنجاب کے ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کی ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ لاہور میں 16 ہزار اساتذہ اور 4 ہزار نان ٹیچرز ہیں۔ 7جون سے پہلے ویکسین کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ اسکول کا لیکر آنا ہے۔ سرکاری اور نجی اساتذہ سب کو ویکسین لگے گی۔

این سی او سی نے بھی وزارت تعلیم کو اساتذہ اور عملے کوکوروناویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ اساتذہ اور عملے کو شناختی کارڈ اور ادارے کے سربراہ کا حوالہ نامہ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 7جون کو پنجاب کے تمام ا سکول کھو لے جائیں گے۔ اساتذہ کسی بھی ویکسین سینٹر جائیں ان کو ترجیح دی جائے گی۔

صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہری ویکسین کے باوجود بھی احتیاط لازمی کریں، پنجاب میں 35 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جائےگی۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آج سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے۔

اس مہم میں تین کروڑ30لاکھ افراد کو فائدہ  ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا، طبی ماہرین کی منظوری کے بعد اب تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین پروگرام کو بڑھا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں