عمران خان آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، بلاول بھٹو

بےروزگاری میں اضافہ، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملا دیا ہے۔ ملک کے فیصلے عمران خان نے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رواں سال عمران خان 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں اور بیرونی قرضے 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا ایک اشتعال انگیز عمل ہے، بلاول

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی رفتار سے قرض لیتی رہی تو قوم کو مستقبل میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں