کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے بڑھ گئی

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ  22 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ابتدا کیسے ہوئی؟ امریکہ نے نئی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 56 لاکھ 46 ہزار 897 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 290 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 28 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 134 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 50 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 406 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 768 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: کورونا مریضوں کو نئی بیماری کا سامنا

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں