ہالی وڈ کے پہلے پاکستانی سپر ہیرو  

ہالی وڈ میں پہلے پاکستانی سپر ہیرو کمیل نانجیانی 

فوٹو: فائل


کراچی سے تعلق رکھنے والے کُمیل نانجیانی ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے والے کمیل ایٹرنل میں سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔ وہ امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیرو فلم میں نظر آئیں گے ’گیم آف تھرونز‘ کے اداکار

کمیل نانجیانی کی فلم ایٹرنل کا پہلا مکمل ٹریلر سوموار کو ریلیز کیا گیا۔ ٹریلر میں فلم کے لافانی کرداروں کو سپر ہیومن پاورز کے ذریعے ایک اسپیس شپ میں ساحل سمندر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کمیل نانجیانی کے علاوہ ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں انجلینا جولی اور سلمیٰ ہائیک شامل ہیں۔

ٹریلر میں سلمیٰ ہائیک کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم سیارے کے لوگوں نے ہمیشہ زمین پر رہنے والوں کا خیال رکھا ہے سوائے ان کے جو ہمارے سیارے میں مداخلت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’شانگ چی‘ کے ڈائرکٹر کورونا وائرس کا شکار

مارول موویز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ فلم کتنی دلچسپ ہو گی۔


متعلقہ خبریں