شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو مارے گئے

شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو مارے گئے

فائل فوٹو


شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق شکارپور میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جس میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اے پی سی پر راکٹ فائر کیا گیا جس سے ڈرائیور، ایک اہلکار اور شہری شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 ڈاکو زخمی بھی ہوئے جبکہ 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

آر پی او سکھر ڈاکٹر کامران فضل نے کہا کہ گڑھی تیغو میں آپریشن علاقے کلیئر ہونے تک جاری رہے گا۔ گڑھی تیغو آپریشن کے دوران جوانوں کی شہادتوں پر دکھ ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے 12 افراد اغوا کیے گئے تھے اور علاقے میں شدید خوف کا بازار گرم تھا۔


متعلقہ خبریں