اسلام آباد: پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فلسطین میں لگی آگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، شاہ محمود قریشی
ہم نیوز کے مطابق فلسطینی سفیر احمد ربیعی نے اس ضمن میں پاکستانیوں کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام، مردوزن، بچوں، بزرگوں کی طرف سے میں پاکستان کے عوام، اس کی عظیم فوج، تمام معزز اعلی عہدیداروں، صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ، تمام وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فلسطینیوں اورایک خودمختار اور آزاد ریاست فلسطین کے قیام کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔
#Press_Release
Embassy of State of Palestine in Islamabad pic.twitter.com/CTrqMbHJR5— AhmedAmeen (@RabaieAhmed) May 23, 2021
فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے واشگاف اور شاندار الفاظ میں فلسطینی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کے علاوہ نہتے و بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم وبربریت و جارحیت کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے عالمی برادری پر زور دیا۔
پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ جنگ بندی، کشیدگی اور ظلم و بربریت کو ختم کرانے کے لئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے پیدا کرنے، رائے عامہ ہموار کرنے اور اس بحث کو صحیح رخ پراستوار کرنے میں پاکستان نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی اور اس تاریخ کو آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟امریکی سینیٹر کا استفسار
ہم نیوز کے مطابق فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ ایک اور تاریخی دن جسے فلسطینی کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے وہ 21 مئی کا یوم یک جہتی فلسطین کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور ظالمانہ حملوں کی مذمت کے لیے یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان نے کیا۔
فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی عوام پراسرائیل کے منظم جبر و استبداد کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بند ہوگئی ہے لیکن آزادی کے حصول کی ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے،قیمت چکانا ہوگی: ترکی
انہوں نے کہا ہے کہا ہے کہ اِنشا اللہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر اوران کے شانہ بہ شانہ ہم فلسطین کو آزاد کرائیں گے اور فلسطین کے القدس الشریف دارالحکومت میں مسجد اقصی میں مل کر نماز ادا کریں گے۔