پشاور: ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے


پشاور ائیرپورٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینڑ (این سی او سی) نے پشاور ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی کینائن سینٹر کے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے پشاورایئرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ہو گی۔ پشاور ایئرپورٹ پرخصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

سی اے اے کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی۔ ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں