فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ کردیا ۔
فیس بک کی ریٹنگ گوگل پلے اسٹور پر چار سے گر کر دو اعشاریہ چھ ہو گئی جبکہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہو کر دو اعشاریہ چار رہ گئی۔
فیس بک کی جانب سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین نے مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت سے متعلق مواد ہٹانے کے علاوہ ، فیس بک فلسطینی بیانیے کو سنسر کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
فیس بک نے “یروشلم ٹائمز” کے نام سے ایک پیج تیار کیا تھا۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سائٹ نے خود کار طریقے سے ان صارفین کے اکاؤنٹس کے صفحات کو پسند کیا جنہیں اس ویب سائٹ کا کوئی پتہ نہیں تھا۔