آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار


قومی احتساب بیورو (نیب) نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان نیب خیبر پختونخوا (کے پی) نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی کا گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ملزم نے آن لائن کمپنی کے ذریعے 500ملین روپے لوٹے، اب تک نیب کو 700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ملزم کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

قبل ازیں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو فیروز آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن فروخت کی کوشش ناکام، خواجہ سرا کا چوری کیا گیا کتا برآمد

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے فوڈ سپلائی کا یونیفارم، بیگ اور پستول برآمد ہوا تھا۔ ملزم گھر کے دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار ملزم نے 21 واردتوں کا اعتراف بھی کیا۔


متعلقہ خبریں