بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض کی جان نکل گئی۔
کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔
ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت خراب تھی اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا۔