اسپتال انتظامیہ کی غفلت، بزرگ شہری دونوں ٹانگوں سے محروم

اسپتال انتظامیہ کی غفلت، بزرگ شہری دونوں ٹانگوں سے محروم

آسٹریا کے ایک اسپتال میں انتطامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ شہری کی غلط ٹانگ کاٹ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 82 سالہ بزرگ شہری کی بائیں ٹانگ کاٹنی تھی لیکن انسانی غلطی کی وجہ سے شہری کی دائیں ٹانگ گھنٹے کے اوپر سے کاٹ دی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے دائیں ٹانگ پر نشان لگ گیا تھا جو غلط ٹانگ ضائع ہونے کا سبب بنا۔ مریض متعدد بیماریوں میں مبتلا تھا جس نے اس کی ٹانگ کو متاثر کیا۔

اس غلطی کے بعد متاثرہ شخص کی بائیں ٹانگ کو بھی گھنٹے کے اوپر سے کاٹ دیا گیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ہونے والی اس غلطی کی تفصیلی رپورٹ بنا کر سرکاری وکیل کو بھیج دی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے لاکھوں صارفین کروڑ پتی ہو گئے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتک شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں