لندن میں نوازشریف پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، مریم نواز

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔

نوازشریف کی صورت میں صبح جلد طلوع ہونیوالی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز کے دفتر میں غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ٰکا شکر ہے کہ نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے،غنڈوں کا نوازشریف پر حملے کی نیت سے دفتر میں گھسنا لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ لندن کو ہدایت کی گئی ہے معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔


متعلقہ خبریں