اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ: ہر شہری کیلئے ویکسینیشن شروع کرنےکافیصلہ
ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے نیتیجے میں شعبہ تعلیم کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اساتذہ اور امتحانی عملے کو جلد ویکسین لگائی جائے گی۔
اس ضمن میں وفاقی وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو ویکسین لگانے کا عمل 5 جون تک مکمل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیلم کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی عملہ اور کھیلوں سے متعلق اسٹاف کو ویکسین لگائی جائے گی۔
صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے این سی او سی کو صوبوں کی مدد کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
ترجمان کے مطابق اساتذہ کی ویکسینیشن کے لیے صوبائی چیف سیکرٹریز کو باقاعدہ خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔
اس وقت ملک میں ویکسین لگانے کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز 2 فروری کو ہوا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔
فائزر اور موڈرنا کورونا ویکسین بھارتی ویرینٹ کیخلاف بھی مؤثر
ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو لگائی گئی جس کے بعد چوتھے مرحلے میں 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکیسن لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔