پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری اور معصومیت سے جگہ بنانے والی اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ’پرچھائیں‘ اور ’کی جاناں میں کون‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو ان کی حقیقت سے قریب اداکاری اور مون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ سے ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔
اب منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری محبت آپ کو ہاں کہنا سب سے آسان ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
بات پکی ہونے پر ان کی جڑواں بہن مناہل خان سمیت دیگر ادکاروں اور مداحوں نے منال خان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے،