جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کردیا ہے۔

قیادت کریں، آپ کے ساتھ ہیں: جہانگیر ترین سے رکن اسمبلی کا مکالمہ

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ہم نیوز کےمطابق نذیر چوہان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

جہانگیر ترین گروپ کے باضابطہ گروپ کے قیام کا اعلان جہانگیر ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں