الہان ​​عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

الہان ​​عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ خاتون الہان ​​عمر امریکی صدر پر برس پڑیں۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ خاتون الہان ​​عمر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے۔

انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے حوالہ سے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر سخت تنقید کی۔

الہان عمر نے کہا کہ جنگ بندی کی حمایت کرنے میں امریکی تاخیر سے بچوں کا قتل عام اور جانیں ضائع ہوئیں۔ اب آپ کو جنگ کے خاتمے کے لیے زور دینا ہوگا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر اسرائیل کے میزائل حملوں سے اپنا دفاع کرنے کے حق کی حمایت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی دنیا کو اب متحدہ ہونا پڑے گا، وزیر خارجہ

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 212 ہو گئی، شہدا میں 61 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں