حیدرآباد: ٹریفک حادثہ میں چھ افراد جاں بحق


حیدرآباد: جامشورو کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جامشورو پرویز عمرانی کے مطابق حادثہ ایم نائن موٹر وے پر 13 نمبر چوکی کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے نواب شاہ جانے والی کار بجری کے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق کار میں آٹھ افراد سوار تھے۔ ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں