چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی شریک حیات (بیوہ) اور باچا خان کے نام سے معروف خان عبدالغفار خان کی بہو بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
ہم نیوز کے مطابق مرحومہ بیگم نسیم ولی خان کو ولی باغ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحومہ اے این پی کے مرکزی صدر استفندیار ولی خان کی سوتیلی والدہ تھیں۔
اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیگم نسیم ولی خان شوگر اورعارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔
مرحومہ تین مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔
حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے، اسفندیار ولی خان
بیگم نسیم ولی خان کی پیدائش اور پرورش ایک قدامت پسند سیاسی گھرانے میں ہوئی تھی۔ میدانِ سیاست میں وہ 1975 میں اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب اُن کے شوہر اور پشتون قوم پرست جماعت نیشنل عوامی پارٹی (این اے پی) کے صدر ولی خان کو گرفتار کر لیا گیا، اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اُن کی پارٹی پر پابندی عائد کر دی تھی۔
جنرل ضیاء الحق کے دورِ اقتدار میں بیگم نسیم ولی خان نے این اے پی کی باگ ڈور سنبھال لی اور حیدر آباد جیل سے اپنے شوہر اور اے این پی کے درجنوں ساتھیوں کی رہائی کے لیے ایک کامیاب مہم چلائی۔
اپنی سیاست کے ابتدائی دنوں ہی میں بیگم ولی نے اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کی جب وہ 1977 کے عام انتخابات میں جنرل نشست پر خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بنیں، انھوں نے 1993 اور 1997 میں اے این پی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے مرد حریفوں کو شکست دے کر صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے نام کی۔
بعض سیاسی اختلافات کی وجہ سے بیگم نسیم ولی نے 2014 میں عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کا آغاز کیا، وہ اپنی پارٹی بنانے والی چارسدہ کی پہلی پختون خاتون تھیں۔
حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ اسفندیار ولی خان
مرحومہ بیگم نسیم ولی خان ہمیشہ انتخابی عمل میں خواتین کی سیاسی شمولیت کی مضبوط حامی رہیں۔