عالمی شہرت یافتہ مصور پکاسو کی پینٹنگ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت

عالمی شہرت یافتہ مصور پکاسو کی پینٹنگ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ مصور پابلو پکاسو کی ایک تاریخی پینٹنگ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔ پینٹنگ امریکی شہر نیویارک میں نیلامی کے دوران فروخت ہوئی ہے۔

نشانات چھپانے کیلئے 30 ہزار ڈالرز کے ٹیٹوز بنوالیے

دلچسپ امر ہے کہ نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز کا اندازہ تھا کہ وہ یہ پینٹنگ ساڑھے 5 کروڑ ڈالرز تک میں فروخت کرنے میں کامیاب ہوگا۔

اسی پینٹنگ کو آٹھ سال قبل لندن میں ساڑھے چار کروڑ ڈالرز میں فروخت کیا گیا تھا۔ اب تک پکاسو کے پانچ شاہکار 10 کروڑ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور پکاسو کی ایک اور پینٹنگ 2015 میں 17 کروڑ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوئی تھی۔

پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروخت ہونے والی پینٹنگ 1932 میں مکمل کی گئی تھی اور جمعرات کو نیلامی شروع ہونے کے 19 منٹ  بعد ہی 9 کروڑ ڈالرز میں فروخت ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمیشن اور فیس کو شامل کر کے اس کی قیمت 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہو جائے گی۔

امریکی بینکوں کی ملی بھگت: دھوکے بازوں کے اربوں ڈالرز دنیا بھر میں منتقل

دنیائے مصوری میں عالمی شہرت یافتہ مصور پکاسو 1881 میں پیدا ہوئے تھے اور 1973 میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں