کراچی میں سخت گرمی کی وارننگ

کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے کل سےکراچی میں سخت گرمی کی وارننگ دے دی۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں 15 مئی سے 17 مئی کے درمیان موسم گرم ترین رہے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 مئی کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کیلئے بل گیٹس کو خط

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے گا۔

کے علاوہ کشمیر،خیبر پختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔


متعلقہ خبریں