صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر تمام پاکستان کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےعید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا دعا ہے کہ یہ عید ہماری زندگیوں میں ڈھیروں مسرتیں اورخوشیاں لے کر آئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔
انہوں نے کہا عید پرضرورت مندوں اورغریبوں کواپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ احساس ہی ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے۔ ہمیں چاہیےکہ پوراسال احساس کےاس جذبےکوساتھ لےکرچلیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اورسنت رسولﷺبھی۔ اللہ ہماری قوم کوعید کی خوشیاں نصیب فرمائےاورملک کوآفات سے محفوظ رکھے۔ ہم اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہرسے نبردآزما ہیں۔ عیدکےموقع پراحتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کرناہوگا۔
عمران خان نے کہامیری پوری قوم سے اپیل ہے کہ اس سال عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے ارد گرد بسنے والے بے کس و بے سہارا افراد خصوصا کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار خاندانوں کا بھی خیال رکھیں۔
ان خاندانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو بڑے مقاصد کے لئے بڑی قربانیاں دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔
عید کے اس پرمسرت موقع پر ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری قوم کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے اور ہمارے ملک کو آفات سے محفوظ رکھے۔