لندن: پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری اور روا رکھے جانے والے وحشیانہ تشدد اور ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس ضمن میں اقدامات اٹھائیں۔
غزہ: اسرائیلی فضائیہ کا تازہ حملہ، 12 منزلہ رہائشی عمارت منہدم
The violence in Jerusalem – especially against children – is unbearable. This long conflict has cost many children their lives and their futures. Leaders must act immediately – there is no peace when children and civilians are not safe. #AlAqsa https://t.co/bLv3XyA1OV
— Malala (@Malala) May 10, 2021
پاکستان کی خوبصورت وادی سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زخمی و گرفتار ہونے سے متعلق یونیسیف کی رپورٹ بھی شیئر کی ہے۔
اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری: شہدا کی تعداد 24 ہو گئی،180 زخمی
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یروشلم میں تشدد اور خصوصاً بچوں کے خلاف تشدد ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے جاری اس تنازع نے کئی بچوں کی زندگیاں اور ان کے مستقبل چھین لیے ہیں۔
اسرائیل: امن کی اپیلیں مسترد، حملوں میں تیزی کیلیے 5 ہزار ریزرو فوجی طلب
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو فوری طورپر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ بچے اور شہری غیرمحفوظ ہوں تو امن ممکن نہیں ہے۔