اسرائیل: امن کی اپیلیں مسترد، حملوں میں تیزی کیلیے 5 ہزار ریزرو فوجی طلب

اسرائیل: امن کی اپیلیں مسترد، حملوں میں تیزی کیلیے 5 ہزار ریزرو فوجی طلب

تل ابیب: عالمی دنیا کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی اپیلوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر جاری فوجی حملوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔

اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری: شہدا کی تعداد 24 ہو گئی،180 زخمی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی میں وقت کی قید کے بغیر وسعت دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اعتراف کیا ہے کہ تازہ فوجی کارروائی میں اسرائیل نے اس کے جنگجوؤں‌ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی بمباری میں اپنےدو سینیر کمانڈروں‌ کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں اسدود اورعسقلان میں نئے راکٹ داغے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی علاقوں پر 300 راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بنا کسی وقفے کے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

جوہری معاہدہ: امریکی واپسی سے اسرائیل پریشان، وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ کے علاقے میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیا شہر میں ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کے مغرب سے آبدوز کے ذریعے بھی میزائل داغے گئے ہیں۔

العربیہ چینل کے کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی دیہاتوں پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

راکٹ حملوں سے عسقلان میں دو مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ راکٹ حملوں میں 31 صہیونی زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں مصر نے فریقین کےدرمیان جنگ بندی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں وزیر دفاع کی موجودگی میں اہم اجلاس طب کیا ہے۔

بیت المقدس: جھڑپوں میں 300 زخمی، اقوام متحدہ کا اسرائیل کو مشورہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں 130 اہداف پر بمباری کی ہے جس میں 15 جنگجو مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں