خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو، اداکارہ صبا قمر

saba qamar

لاہور: خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔ یہ جملہ ممتاز پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلسطین پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے۔

اسرائیل: امن کی اپیلیں مسترد، حملوں میں تیزی کیلیے 5 ہزار ریزرو فوجی طلب

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پہ اپنے اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پہ کی جانے والی وحشیانہ بمباری کی اسٹوری شیئر کی ہے۔ انہوں نے معصوم بچوں سمیت مظلوموں کی شہادت پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا ہے۔

بیت المقدس: جھڑپوں میں 300 زخمی، اقوام متحدہ کا اسرائیل کو مشورہ

فلم و ٹی وی کی اداکارہ صبا قمر نےا پنے انسٹا گرام پہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجد الاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آ رہا ہے۔

صبا قمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔

اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری: شہدا کی تعداد 24 ہو گئی،180 زخمی

غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری گزشتہ روز کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں