اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والے اجلاس کے بعد کورونا کے دوران نمازعید کی ادائیگی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں8 سے 16 مئی تک شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نافذ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وبا کا کنٹرول روکنے کے لیے ایس او پیز کے اطلاق کے لیے قومی سطح پر کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
حکام نے او پیز کے اطلاق کے لیے قوم سے اکٹھے اور مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔
اجلاس میں عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز کی بھی منظوری دے دی گئی جن کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔
عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر ایس او پیزکے ساتھ ہوں گے۔ مسجد میں نمازکی صورت میں دورازے اورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔
عید کے خطبہ مختصررکھا جائے اور نماز کا وقت بھی کم سے کم ہونا چاہیئے۔ بیمار ،بوڑھے افراد اور 15 سال سے کم عمرعید گاہ جانے سے پرہیزکریں۔
مساجد اور عید گاہ کے اضافی خارجی و داخلہ راستے رکھے جائیں۔ عید نمازکیلئے وضو گھر سے اور جائے نماز ساتھ لائیں۔
نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع نہ لگائیں۔ دوران نمازماسک کااستعمال اورسماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔
مساجد میں سینٹائزرزاورتھرمل سکینرکااستعمال یقینی بنایاجائے۔ نمازعید کے بعد ہاتھ یا گلے ملنےسے پرہیزکیا جائے۔ مساجد کے باہرکورونا ایس اوپیزسےمتعلق آگاہی بینرزلگائے جائیں۔