معروف پاکستانی لوک گلوکار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

فوٹو: فائل


لاہور: معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

لوک فن کار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کا گزشتہ رات ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ کورونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔

نجی اسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل اسپتال لایا گیا تھا، وہ کورونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا لیکن ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔


متعلقہ خبریں