این اے 249: دوبارہ گنتی کا مرحلہ مکمل، پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب

این اے 249: دوبارہ گنتی مکمل، 3145 ووٹ مسترد

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تیسرے روز مکمل ہو گیا۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 15656 ووٹ لے کر کامیاب ٹھرے ہیں۔

الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 14747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں جب کہ قادر خان مندو خیل کو مفتاح اسماعیل پر 909 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار  قادر مندوخیل کے 480 سے زائد ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نوازکے امیدوار مفتاح اسماعیل کے 692 جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 210  ووٹ مسترد ہوگئے۔مزید پڑھیں: این اے 249، ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے نے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے این اے 249 کا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائے۔

قبل ازیں این اے 249 ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پیپلز پارٹی کے علاوہ سب جماعتوں نے گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔


متعلقہ خبریں