کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا 

فوٹو: فائل


بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

جاندار اداکاری اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا۔

کنگنا رناوت نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر اعلان کیا کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ کوویڈ کوئی خاص بیماری نہیں ہے بلکہ وقتی فلو ہے جو انسانوں کی نفسیات پر حملہ کرتا ہے اور میں بہت جلد اس سے صحت یاب ہو جاؤں گی۔

قبل ازیں ٹوئٹر اکاونٹ بند ہونے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ردعمل دیتے ہوئے  ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ “ٹویٹر نے میری بات ثابت کردی ہے کہ وہ امریکی ہیں۔ ایک سفید فام شخص پیدائشی طور پر کسی بھورے شخص کو غلام بنانے کا حق رکھتا ہے اور وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ نے کیا سوچنا ہے، کیا بولنا اور کیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جنہیں میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہوں۔ ان پلیٹ فارمز میں ایک سینما بھی ہے جہاں میں اپنے فن کے ذریعے اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکتی ہوں۔


متعلقہ خبریں