وزیر اعظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ 

وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور کابینہ اراکین سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایس پی پلس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے، ترجمان ن لیگ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا اس بابت کہنا ہے کہ دورے کےدوران علاقائی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر سعودی قیادت سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں کو شامل کیا جائے گا،  دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق سفیر علی اعجاز کو معطل کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں