پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

کوورونا وائرس کی وبا کے دوران  وزارت تعلیم کی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے وکیل کے دلال پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے کہا نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نےغیرمعمولی حالات میں فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وکیل شیریں عمران کو پیرا کا نوٹیفکیشن پڑھنے کی ہدایت کی۔

وکیل نےعدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے تین اعتراض ہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ نجی تعلیمی ادارے عمارتوں کے کرائے دے رہے ہیں،
آن لائن کلاسز میں اساتذہ پڑھا رہے اور اخراجات پہلے کی طرح ہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 29 اپریل سے بند

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پرائیویٹ اسکولز منافع کماتے ہیں؟ اس پر وکیل نے موقف اپنایا کہ اہم اسٹیک ہولڈرز ہونے کے باوجود پیرا کی جانب سے فیصلہ کرنے سے قبل ہمیں سنا ہی نہیں گیا جبکہ فیس اسٹریکچر رولز سے متعلق انٹراکورٹ اپیل زیرالتوا ہے۔

اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پیرا نے غیر معمولی حالات میں فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا۔

نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے۔

پیرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، اس صورتحال میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں فیس معافی کے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پیرا نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں